تمل نئے سال کو Pathandu کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ پوری دنیا کی تمل برادری، یہ تہوار اپنے نئے سال کے آغاز کے موقع پر مناتی ہے۔ Pathandu تمل نئے سال کے پہلے مہینے چِتی رائی کے پہلے دن منایا جاتا ہے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:
V/C Joy
لوگ اپنی زندگی کے مقاصد میں کامیابیوں کی دعا کے لیے مندروں میں حاضری دے رہے ہیں۔ اور وہ اپنے گھروں میں اڈلی، وڑے سے ناشتہ کرنے کے بعد دوپہر کو چھ طرح کے کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ آج کے کھانوں میں آموں، سہجن کی پھلیوں اور نیم کے پھولوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
گھر گھر میں، آم کے پتوں کے ہار اور رنگولی سے مہمانوں کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔