تمل اداکار اور Tamizhaga Vetri Kazhagam پارٹی کے سربراہ Vijay نے چنئی میں اپنی پارٹی کے پرچم کی نقاب کشائی کی۔ آج سے اپنے سیاسی سفر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے، اداکار سے سیاستداں بننے والے Vijay نے ذات اور مذہب کے نام پر جاری اختلافات کو دور کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے ساتھ پارٹی دفتر میں یہ عہد کیا۔ جناب Vijay نے مجاہدینِ آزادی کے کردار کو اجاگر کیا اور سب کیلئے یکساں مواقع اور یکساں حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کا بھی یقین دلایا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اُن کی پارٹی کی پہلی کانفرنس اگلے مہینے Vikravandi میں ہوگی۔
Site Admin | August 22, 2024 2:26 PM
تمل اداکار اور تمیزاگا ویتری کزاگم پارٹی کے سربراہ وجے نے چنئی میں اپنی پارٹی کے پرچم کی نقاب کشائی کی۔
