ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 20, 2024 9:32 AM

printer

تملناڈو میں غیر قانونی طریقے سے تیار کی گئی شراب پینے سے 26 افراد کی موت ، 60 سے زیادہ اسپتال میں زیر علاج

تملناڈو میں کَل Kallakurichi میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے اور 60 سے زیادہ افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ نقلی شراب پینے کے بعد بیمار پڑنے والے افراد کو Kallakurichi، Salem اور پدوچیری کے Jipmer میں داخل کرایا گیا ہے۔

Kallakurichi جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے، کے ضلع کلکٹر کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ڈی ایس پی سمیت 10 اہل کاروں کو معطل کردیا ہے۔ شراب کا ناجائز کاروبار کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اُس کے قبضے سے 200 لیٹر نقلی شراب ضبط کی گئی ہے اور اِسے جانچ کیلئے بھیج دیاگیاہے۔

زیادہ تر وہ افراد جنہوں نے نقلی شراب پی تھی، متلی،  پیٹ درد اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کی تھی۔

کَل رات Kallakurichi میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تمل ناڈو کے صحت کے وزیر ایم سبرامنیم نے بتایاکہ شراب میں متھانول کے اجزا کی بھاری مقدار ہونے کے سبب یہ اموات ہوئی ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ حکومت  اِس مجرمانہ کارروائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں