ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 1, 2024 2:38 PM

printer

تلنگانہ کے Mulugu ضلعے میں پولیس کے ساتھ تصادم میں بائیں بازو کے سات انتہا پسند مارے گئے ہیں

تلنگانہ کے Mulugu ضلعے میں آج صبح پولیس کے ساتھ ایک تصادم میں بائیں بازو کے کم از کم سات انتہاپسند مارے گئے۔ اِن میں بیجاپور کا نام نہاد ریاستی کمیٹی کا سکریٹری Bhadru عرف Papanna اور ریاستی کمیٹی کے دو ارکان شامل ہیں۔ اِس سے قبل انتہاپسندوں نے دو قبائلی افراد کو پولیس کا مخبر قرار دے کر انہیں ہلاک کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق آج صبح تلاش کی کارروائی کے دوران Etur نگرم علاقے میں نکسل مخالف کمانڈو یونٹ نے انتہا پسندوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا۔ اِس کے بعد یہ گولی باری ہوئی۔ پولیس نے AK-47 طرز کی دو رائفلیں برآمد کی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں