تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونتھ ریڈی نے حیدرآباد، سکندر آباد اور سائبر آباد کے بعد ایک چوتھے شہر کو ترقی دینے کے سرکار کے منصوبے کا اعلان کیا۔ Mucherla میں تمام سہولتیں دستیاب رہیں گی اور یہ ریاست کے مستقبل کا شہر ہوگا۔ حکومت نے فارما سٹی تیار کرنے اور ینگ انڈیا اسکلز یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے اراضی حاصل کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کل ریاستی اسمبلی میں تخصیصی بل پر بحث میں مداخلت کرتے ہوئے یہ جانکاری فراہم کی۔ جناب ریڈی نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں شہر کو حفظان صحت کا مرکز بنانے کیلئے ایک ہزار ایکڑ رقبے میں ایک ہیلتھ سٹی بنانے کی تجویز ہے۔×
Site Admin | August 1, 2024 10:20 AM
تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونتھ ریڈی نے حیدرآباد، سکندر آباد اور سائبر آباد کے بعد ایک چوتھے شہر کو ترقی دینے کے سرکار کے منصوبے کا اعلان کیا۔
