ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 22, 2025 9:51 PM

printer

تلنگانہ کے نگر کُرنول میں زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ دھنس جانے سے کم از کم 8 مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے بات کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا

تلنگانہ میں Nagarkurnool ضلعے میں ایک سرنگ کی چھت منہدم ہوجانے کے حادثے میں پھنسے ہوئے ورکروں کو باہر نکالنے کیلئے فوج کی بچاؤ کاری ٹیمیں پہنچنے رہی ہیں۔ آبپاشی کے ریاستی وزیر اُتم کمار ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ پھنسے ہوئے ورکروں کو باہر نکالنے کیلئے فوج سے مدد طلب کی گئی ہے اور بچاؤ کاری ٹیمیں سرنگ پر پہنچنے والی ہیں۔ ٹنل بورننگ مشن کی مدد سے ورکروں کے کام شروع کرنے کے بعد Srisailam Left Bank Canal کی سرنگ کی چھت منہدم ہوگئی، جس میں ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ، تلنگانہ کے Nagarkurnool ضلعے میں Domalapenta کے نزدیککنکریٹ کے ایک حصے کے پھسلنے کی وجہ سے پیش آیا، جو Srisailam سے Devarakonda کی طرف جانے والی Srisailam Left Bank Canal سُرنگ کے 14 کلو میٹر تنگ آبی گزر گاہ کو بند کرنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔ جناب ریڈی نے مزید کہا کہ Singareni Coal Collieries کی بچاؤ کاری ٹیمیں اور قدرتی آفات کے بندوبست کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہلے ہی موجود ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی سرکار، سرنگ میں پھنسے ہوئے ورکروں کو باہر نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
نگر کُرنول ضلعے میں Domalapenta کے قریب Srisailam Left Bank Canal سرنگ میں پھنسے 8 کارکنوں کو بچانے کی مہم میں تیزی آگئی ہے اور آفات سے نمٹنے کی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ٹنل کے اندر 8 کلو میٹر تک پانی بھر گیا ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ پھنسے ہوئے لوگوں تک ہوا کی فراہمی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ SLBC ٹنل کا یہ کام، کچھ ہی دنوں پہلے دوبارہ شروع ہوا تھا اور پروجیکٹ کے سینئر افسران اور کارکن آج صبح 8 بجے ٹنل میں داخل ہوئے تھے۔ پھنسے ہوئے لوگوں میں ایک پروجیکٹ انجینئر، سائٹ انجینئر، دو مشین آپریٹرس اور چار کارکن شامل ہیں۔ اِن سبھی کا تعلق اترپردیش، جھارکھنڈ، جموں و کشمیر اور پنجاب ریاستوں سے ہے۔
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونتھ ریڈی سے فون پر بات کی ہے اور SLBC ٹنل میں پیش آئے حادثے کے سلسلے میں جانکاری حاصل کی ہے۔ وزیر اعظم نے ریاستی سرکار کو مرکزی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں