تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلعے کے Vanapatla گاؤں میں ایک مکان کی دیوار گر جانے سے ایک کنبے کے چار افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مقامی پولیس نے خبر دی ہے کہ یہ حادثہ شدید بارش کے سبب کَل آدھی رات پیش آیا۔ اِس گاؤں کے باشندے جی بھاسکر شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اُن کی اہلیہ 28 سالہ پدما اور اُن کے 15 مہینے کے بیٹے کے ساتھ ساتھ چھ اور سات برس کی اُن کی دو بیٹیاں اِس حادثے میں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔×
Site Admin | July 1, 2024 3:13 PM
تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلعے میں ایک مکان کی دیوار گر جانے سے ایک کنبے کے چار افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا
