تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ Mallu Bhathi Vikramarka نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی صاف ستھری اور سبز توانائی ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے دو پرائیویٹ قابل تجدید توانائی کمپنیوں کے ساتھ 29 کروڑ روپے کے ایک مفاہمت نامے Mou پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پروجیکٹ ریاستی حکومت کے سن 2030 تک 20 ہزار میگاواٹس سبز توانائی حاصل کرنے کے بڑے مقصد کا حصہ ہے۔
حیدرآباد کے تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ میں Mou پر دستخط کئے جانے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سے کہا کہ ریاست نے حال ہی میں ایک نئی اور سبز توانائی پالیسی شروع کی ہے جس نے سرمایہ کاروں میں دلچسپی پیدا کی ہے۔x