تلنگانہ میں لوگ آج سنکرانتی تہوار کے تیسرے دن، کَنُما کی تقریبات منا رہے ہیں، جو مویشیوں کا تہوار ہے۔ لوگ اِس موقع پر دیہی علاقوں میں، مویشیوں اور زرعی اوزاروں کی پوجا کرتے ہیں۔ دیہی دستکاروں اور کاریگروں کی، خاص طور پر عزّت افزائی کی جاتی ہے، جو کسانوں کے روز مرہ کے کام کاج میں اُن کی مدد کرتے ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ بہت سی جگہوں پر مویشیوں کے جلوس نکالے جائیں گے۔ اِس تہوار پر مویشیوں کے مقابلے اور نوجوانوں کے، دیہی کھیل کود کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔×