تلنگانہ ریاست میں حالیہ شدید بارش سے وابستہ واقعات میں کم از کم 16 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ آج حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، ریاستی وزیر ڈی سِری دَھر بابو نے کہا کہ مختلف ضلعوں میں نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کے بعد تلنگانہ ریاستی حکومت نے راحتی اقدامات تیز کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثرہ ضلعوں میں Khammam، Mahbubabad اور Suryapet کے علاقوں میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ A. Revanth Reddy نے بارش سے متاثرہ Khammam اور Suryapet اضلاع کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ کنبوں کو 10-10 لاکھ روپے کی امداد فراہم کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اِس صورتحال کو قدرتی آفت قرار دیں۔
ریاستی اور مرکزی حکومتیں پورے آندھرا پردیش میں سیلاب سے متاثرہ خطوں میں معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کررہی ہیں۔ 40 بجلی سے چلنے والی کشتیوں اور چار ہیلی کاپٹروں سے لیس NDRF کی 126 اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم آج صبح وجے واڑہ پہنچی ہے تاکہ امدادی کارروائیاں انجام دی جاسکیں۔ وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے آج وجے واڑہ میں کرشنا لنکا، Jakkampudi اور بھوانی پورم کا دورہ کیا۔ انہوں نے Prakasam بیراج پر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے معمول کی زندگی میں رخنہ پڑا ہے اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ Parbhani، Nanded، Beed، Jalna اور ہنگولی اضلاع موسلادھار بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ Parbhani ضلعے کے کئی حصوں میں کَل سے شدید بارش ہوئی ہے۔ راحت اور بچاؤ اقدامات میں ضلع انتظامیہ کی مدد کرنے کی خاطر آج صبح 60 فوجی جوانوں پر مشتمل بھارتی فوج کا ایک دستہ اور میڈیکل ٹیموں کو روانہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی جائزے کے مطابق سیلاب سے کم از کم 63 گاؤوں کے افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
آج گجرات کے مختلف حصوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بھارت کے محکمہئ موسمیات نے اگلے چار روز میں ریاست میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کَل سورت اور بھڑوچ ضلعوں کیلئے بہت شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Site Admin | September 2, 2024 9:45 PM