تلنگانہ میں، جونیئر ڈاکٹروں کی تین روزہ ہڑتال ختم ہوگئی ہے۔ یہ ہڑتال ریاستی حکومت کی طرف سے ریاست میں تین بڑے کالجوں میں تعمیراتِ عامہ کے کاموں کے لیے طبی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کو 200 کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیے جانے کے حکم کے بعد ختم ہوئی ہے۔
جونیئر ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں صحت محکمے کے افسران اور صحت کے وزیر سی۔دامودر راجا نرسمہا کے ساتھ دن بھر تبادلہ خیال کیا تھا، جس کے بعد یہ ہڑتال ختم ہوئی ہے۔x