ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 13, 2025 10:06 AM | Tilangana Bhogi

printer

تلنگانہ میں، تین روزہ مکرسنکرانتی کی تقریبات آج روایتی جوش و خروش کے ساتھ شروع ہو گئی ہے۔

تلنگانہ میں، تین روزہ مکرسنکرانتی کی تقریبات آج روایتی جوش و خروش کے ساتھ شروع ہو گئی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ فصل کے بعد کا یہ تہوار پوری ریاست اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں منایا جا رہا ہے۔

V/C – Lakshmi

پہلے دن کی سنکرانتی تقریبات بھوگی منتالو سے، جو آج صبح سویرے الاؤ جلانے کے ساتھ شروع ہو گئی ہیں۔ لوگ اپنے بچوں کے ساتھ، سڑکوں کے کناروں پر الاؤ جلانے کے لیے آ رہے ہیں۔ اِن لوگوں نے برائی اور خرابیوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے اِس آگ میں ایک علامت کے طور پر اپنی پرانی اور خراب چیزوں کو جلایا ہے۔ لوگ سنکرانتی لکشمی کو مدعو کر رہے ہیں، جو خوشحالی کی علامت ہے۔ اِس موقع پر یہ لوگ رنگ برنگی رنگولی، عام کے پتّوں اور گیندے کے پھولوں سے اپنے گھروں کو روایتی طورپر بڑی خوبصورتی سے سجا رہے ہیں۔ یہ تین روزہ تقریبات پوری ریاست میں، خاص طور پر دیہی علاقوں میں منائی جا رہی ہیں، کیونکہ کسان اِس تہوار سے پہلے اپنی فصلیں کاٹتے ہیں۔

اسی دوران حیدرآباد میں رنگ برنگی پتنگیں اُڑائی جائیں گی کیونکہ آج بعد میں سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تلنگانہ بین الاقوامی پتنگ فیسٹیول شروع ہو رہا ہے، جس میں 20 سے زیادہ ملک حصہ لے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں