تلنگانہ سے بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ اور لیجسلیٹرس نے آج نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ تلنگانہ میں BJP کی موجودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور تلنگانہ کے لوگ بڑی امید کے ساتھ BJP کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ BJP، کانگریس اور بھارت راشٹر سمیتی BRS کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف شدت سے آواز بلند کرنا جاری رکھے گی۔ BJP کے ورکرز ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانا جاری رکھیں گے۔ x