ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 2, 2024 2:27 PM

printer

تلنگانہ سرکار نے شدید بارش کے بعد سیلاب آنے، اموات ہونے اور لوگوں کے بے گھر ہونے کے تناظر میں امدادی کوششیں تیز کردی ہیں

تلنگانہ ریاستی حکومت نے ریاست میں شدید بارش کے پیش نظر راحتی اقدامات تیز کردیے ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے ریاست کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب ہیں۔ کم از کم چار افراد کی جانیں تلف ہونے اور کچھ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ متاثرہ علاقوں سے متعدد افراد کو ریاست میں کچھ مقامات پر امدادی کیمپوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سینئر عہدیداران کو بڑے پیمانے پر راحتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے اور جہاں شدید بارش کی پیش گوئی ہے، اُن علاقوں میں مستعد رہنے کو کہا ہے۔ انہوں نے بارش سے وابستہ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کو 5-5 لاکھ کی نقد امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مال مویشی کے نقصانات کے معاوضے میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت سیلاب سے ہوئے نقصان کی ایک جامع رپورٹ مرکز کو پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے بری طرح متاثرہ Khammam، Bhadradri، Kothagudem، Mahbubabad اور Suryapet کے لیے پانچ کروڑ روپے کی فوری امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ جناب ریڈی سیلاب سے بری طرح متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں