تلنگانہ سرکار نے ریاست کے 33 میں سے 29 ضلعوں کو سیلاب زدہ ضلع قرار دیا ہے۔ ریاستی سرکار نے فوری طور پر راحت رسانی کے کاموں کی انجام دہی کیلئے ان میں سے ہر ایک ضلع کیلئے تین – تین کروڑ روپے کی مالی امداد دیئے جانے کا بھی اعلان کیا۔اس سے پہلے چار اضلاع کو سیلاب زدہ قرار دیا گیا تھا اور وہاں راحت رسانی کا کام انجام دیا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ ریونتھ ریڈی نے کل حیدرآباد میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کی۔ ریاستی چیف سکریٹری شانتی کماری نے کہا کہ 31 اگست سے 3 ستمبر تک ہوئی بارش کے ریکارڈ کی بنیاد پر یہ اعلان کیا گیا ہے۔ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اندراج کا کام مکمل کریں اور پیر تک اپنی اپنی رپورٹ بھیج دیں۔
Site Admin | September 7, 2024 2:48 PM