تلنگانہ سرکار نے حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کی انتظامی منظوری دے دی ہے۔ دوسرے مرحلے کے تحت 76 اعشاریہ چار کلومیٹر کا میٹرو نیٹ ورک آئے گا۔ اِسے تلنگانہ سرکار اور مرکزی سرکار کے درمیان برابر کی حصہ داری کے مشترکہ پروجیکٹ کے طور پر نافذ کیا جائے گا۔ اِس پر تقریباً 24 ہزار 269 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔x
Site Admin | November 3, 2024 3:44 PM