ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

تلنگانہ سرکار، کَل تیلگو نئے سال کے پہلے دن اُگاڑی کے موقعے پر راشن کارڈکے حامل لوگوں کو مفت چاول تقسیم کرنا شروع کرے گی۔

تلنگانہ سرکار، کَل تیلگو نئے سال کے پہلے دن اُگاڑی کے موقعے پر راشن کارڈکے حامل لوگوں کو مفت چاول تقسیم کرنا شروع کرے گی۔ وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی، حضور نگر میں کَل ایک عوامی جلسے کے دوران، اِس اسکیم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاست کے تقسیمِ عامہ کے وزیر این اُتّم کمار ریڈی نے دعوی کیا کہ یہ اسکیم ملک میں اپنے انداز کی سب سے بڑی اسکیم ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہر ایک اہل شخص کو یکم اپریل سے تقسیم عامہ کے نظام کے تحت ہر مہینے چھ کلوگرام چاول فراہم کیے جائیں گے۔ اِس اسکیم سے ریاست کے تقریباً 3کروڑ 10 لاکھ عوام کو فائدہ پہنچے گا، جو ریاست کی تقریباً 85 فیصد آبادی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں