تلنگانہ ریاست کے بہت سے حصوں میں لگاتار شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب آگیا ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے اوپری علاقوں اور دریا کے طاس میں شدید بارش کی وجہ سے کرشنا اور گوداوری دریا طغیانی پر ہیں۔ دریائے گوداوری، آج صبح سویرے چار بجے تک بھدرا چلم میں 46 اعشاریہ دو فٹ کی اونچائی پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔
نشیبی علاقوں میں رہنے والے بہت سے کنبوں کو راحتی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ Bhadradri Kothagudem ضلع حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پوری طرح الرٹ رہیں۔