تلنگانہ ریاستی حکومت نے ریاست کے کئی مقامات پر شدید بارش کے پیش نظر ضلع حکام سے چوکس اور مستعد رہنے کو کہا ہے۔ چیف سکریٹر شانتی کماری نے ضلع عہدیداران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ شدید بارش کی وجہ سے کوئی انسانی جان تلف نہ ہو۔
خلیج بنگال میں بنے ہوا کے دباؤ کے حلقے کے زیر اثر تلنگانہ کے مختلف حصوں خاص طور سے ریاست کے جنوبی خطے میں کل سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ ریاست کی چیف سکریٹری نے ضلع کلکٹروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی اچانک آئی قدرتی آفت سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ طغیانی پر آئے ہر دریا کی نگرانی کیلئے ایک افسر مامور کیا جائے گا۔ ضلع کلکٹر بارش کے پیش نظر اسکولوں کی چھٹی کے بارے میں فیصلہ کرسکیں گے۔ Khammam اور Kamareddy اضلاع کے کچھ مقامات پر آج بہت شدید بارش ہوئی۔ اس دوران IMD نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کچھ مقامات پر بہت شدید بارش کے امکان کے مدنظر وارننگ جاری کی ہے۔
Site Admin | August 31, 2024 9:23 PM