July 7, 2024 9:39 AM

printer

تلنگانہ اور آندھرا پردیش سرکاروں نے ریاست کی تقسیم کے بعد کے معاملات کو حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے

تلنگانہ اور آندھرا پردیش سرکاروں نے ریاست کی تقسیم کے معاملات کو حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کَل شام حیدرآباد میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ A Revanth Reddy اور آندھرا پردیش کے  اُن کے ہم منصب N Chandrababu Naidu کے درمیان ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعلیٰ کی قیادت میں دونوں ریاستوں کے وفود، وزراء اور سینئر افسروں نے گزشتہ دس سال میں زیر التوا امور پر تبادلہئ خیال کیا۔

تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ Mallu Bhatti Vikramarka نے میٹنگ کے بعد بتایاکہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینئر افسروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ یہ پینل دو ہفتوں میں تشکیل دیا جائے گا۔

وہ امور جو افسروں کی کمیٹی کے ذریعے حل نہیں کیے جاسکتے انہیں وزراء کی ایک کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اگر وزراء کی کمیٹی کوئی حل تلاش کرنے میں ناکام رہی تو وزرائے اعلیٰ کی ایک اور میٹنگ منعقد ہوگی تاکہ اُن معاملات کو حل کیا جاسکے۔ جناب Vikramarka نے بتایاکہ دونوں ریاستوں نے اُن معاملات پر بات چیت کی جو آندھرا پردیش کی تقسیم کے دس سال کے بعد بھی حل نہیں کیے جاسکے۔ دونوں ریاستوں کی سرکاروں نے منشیات اور سائبر جرائم کی روک تھام کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں