تقرر سے متعلق کابینہ کمیٹی نے آج کابینہ سکریٹری کی حیثیت سے ٹی وی سومناتھن کے تقرر کو منظوری دے دی۔ اُنہیں اِس عہدے پر دو سال کیلئے مقرر کیا گیا ہے اور وہ اِس مہینے کی 30 تاریخ سے یہ ذمے داری سنبھالیں گے۔ جناب سومناتھن تمل ناڈو کیڈر کے 1987 بیچ کے IAS افسر ہیں۔ مذکورہ کمیٹی نے کابینہ سکریٹیریٹ میں OSD یعنی آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کی حیثیت سے جناب سومناتھن کے تقرر کو بھی منظوری دی ہے۔
Site Admin | August 10, 2024 9:43 PM
تقرر سے متعلق کابینہ کمیٹی نے آج کابینہ سکریٹری کی حیثیت سے ٹی وی سومناتھن کے تقرر کو منظوری دے دی
