ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 19, 2024 9:44 PM

printer

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کَل سے سنگاپور اور آسٹریلیا کے سات روزہ دورے پر رہیں گے۔

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کَل سے سنگاپور اور آسٹریلیا کے سات روزہ دورے پر رہیں گے۔ اِس دورے سے تعلیم میں باہمی دلچسپی کے مختلف اہم شعبوں میں اشتراک، شمولیت اور اُنہیں فروغ حاصل ہونے کی امید ہے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں سنگاپور میں دو روزہ قیام میں جناب پردھان کَل بھارتی برادری سے خطاب کریں گے۔ اگلے دن جناب پردھان سنگاپور کے وزیر اعظم Lawrence Wong، نائب وزیر اعظم Gan Kim Yong اور دیگر سینئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ آسٹریلیا کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران وزیر تعلیم 23 اکتوبر کو ملبرن میں تعلیم کے وزیر Jason Clare سے ملاقات کریں گے۔ وہ تعلیم سے متعلق آسٹریلیائی بین الاقوامی کانفرنس میں کلیدی خطاب بھی کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں