ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 6, 2025 9:25 PM

printer

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی سمیت بہت سے سیاسی لیڈروں کی، اپنے سیاسی بیانات کو برقرار رکھنے کی غرض سے، ترقیاتی تعلیمی اصلاحات کو تصوراتی اندیشوں کے طور پر توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے مبینہ بیان کی سرزنش کی

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی سمیت بہت سے سیاسی لیڈروں کی، اپنے سیاسی بیانات کو برقرار رکھنے کی غرض سے، ترقیاتی تعلیمی اصلاحات کو تصوراتی اندیشوں کے طور پر توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے مبینہ بیان کی سرزنش کی۔ جناب پردھان نے ان کے بیانات کو قابل افسوس اور تشویشناک قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ UGC کے ضابطوں کے مسودے کا مقصد مواقعوں کو توسیع دینا ہے نہ کہ اُنھیں محدود کرنا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ادارہ جاتی خود مختاری کا تحفظ کرتے ہیں نیز لسانی تنوع سے استفادہ کرتے ہیں اور تعلیمی ادارہ کو کمزور کرنے کی بجائے اُنھیں مستحکم کرتے ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ اپوزیشن کے بچاؤ کیلئے کسی بات کی مخالفت کرنا سیاسی استحکام کیلئے اچھا ہوسکتا ہے، البتہ یہ تنگ نظر سیاست ہوتی ہے۔ انھوں نے جناب گاندھی پر زور دیا کہ وہ مسودے کے بارے میں کوئی بھی بیان دینے سے پہلے مسودے کو پڑھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں