تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج نئی دلّی میں تیسرے کاشی تمل سنگمَم اور KTS پورٹل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ اس سال کاشی تمل سنگمَم اگلے مہینے کی 15 سے 24 تاریخ تک منایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دس روزہ اس پروگرام میں 1200 سے زیادہ مندوبین، دستکار اور اختراع کار شرکت کریں گے۔
اس سال کی تقریب کے موضوع کے تحتSage Agasthyar سے ادویات کے سِدھ نظام اور کلاسیکی تمل ادب کی اہمیت پر مبنی اہم اشتراک کو اجاگر کرنا ہے۔
اس سال کے تمل سنگمَم میں پانچ زمروں کے تحت تقریباً ایک ہزار افراد شرکت کریں گے۔ ان میں طلباء، اساتذہ، کسان اور دستکار، پیشہ ور افراد اور چھوٹے کاروباری، خواتین اور تحقیق کار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، سبھی مرکزی یونیورسٹیوں سے تمل زبان کے 200 طلباء کا ایک گروپ بھی وارانسی، پریاگ راج اور ایودھیا کا مقامی دورہ کرے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب KTS کے شرکاء مہاکنبھ میں شامل ہوں گے اور ایودھیا میں رام مندر جائیں گے۔ اس تقریب کیلئے یکم فروری تک kashitamil.iitm.ac.in پر اندراج کرایا جاسکتا ہے۔ x