ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 18, 2024 10:45 AM | Pradhan

printer

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کا امتحانات کا انعقاد کرانے والی قومی ایجنسی NTA، اگلے سال سے صرف مقابلہ جاتی داخلہ امتحانات کرائے گی، جو تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے کرائے جاتے ہیں۔

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کا امتحانات کا انعقاد کرانے والی قومی ایجنسی NTA، اگلے سال سے صرف مقابلہ جاتی داخلہ امتحانات کرائے گی، جو تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے کرائے جاتے ہیں۔ ایجنسی بھرتی کے لیے کرائے جانے والے امتحانات نہیں کرائے گی۔

نئی دلّی میں، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِس کا مقصد یہ ہے کہ امتحانات کو خامیوں سے پاک کیا جائے اور جواب دہی طے کی جائے۔ جناب پردھان نے کہا کہ تعلیم اور صحت وزارتیں اِس بات پر غور خوض کر رہی ہیں کہ آیا میڈیکل امتحان NEET-UG، پین اور کاغذ سے کرایا جائے یا اِسے آن لائن کرایا جائے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ممکن ہے کہ NEET-UG کے لیے تفصیلی طریقہئ کار کا اعلان دو سے تین ہفتے میں کر دیا جائے۔

تعلیم کے وزیر نے اِسرو کے سابق چیئرمین کے-رادھا کرشنن کی قیادت والی کمیٹی کی سفارشات کے بارے میں بتایا، جو اُس نے خوش اسلوبی اور شفافیت کے ساتھ امتحانات کرائے جانے اور NTA کو مستحکم کیے جانے کے ضمن میں کی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں