تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج نئی دلّی میں بھارتی اشاروں کی زبان، ISL کیلئے PM e-Vidya DTH 24×7 چینل کا آغاز کیا۔ وزارت کے مطابق یہ چینل بھارتی اشاروں کی زبان کے فروغ کیلئے ہے اور اِس کا نظریہ ISL کو ایک زبان اور موضوع کی حیثیت سے فروغ دینا ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ مذکورہ چینل اسکولی بچوں، اساتذہ، ماہرین تعلیم اور دیگر متعلقہ افراد کیلئے سیکھنے کے مواد کو عام کرے گا۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ یہ چینل بات چیت میں آسانی پیدا کرے گا اور یہ سماج کو زیادہ شمولیت والا اور ترقی یافتہ بنائے گا۔ جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ اشاروں کی بھارتی زبان میں عالمی پیمانے طے کرنے، بڑے پیمانے پر ملازمت کے امکانات پیدا کرنے اور بھارت کو زیادہ شمولیت والے مستقبل کی جانب لے جانے کی صلاحیت ہے۔
Site Admin | December 6, 2024 9:36 PM