تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ بھارت سبھی شعبوں میں تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ملک کے نوجوان اس ترقی میں اہم رول کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نئے اور مضبوط ملک کی تعمیر کرنا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔ جناب دھرمیندر پردھان آج اترپردیش کے وارانسی میں بنارس ہندو یونیورسٹی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی 13ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں اظہارِ خیال کررہے تھے۔ انہوں نے ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے چار سو کروڑ روپے مالیت کے کئی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔ جناب پردھان نے IIT کے امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو ڈگریاں عطا کیں۔
Site Admin | October 28, 2024 9:18 PM