ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 31, 2024 10:12 AM

printer

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے نئی دلی میں ڈی بی ٹی  وسیلے سے، کارآموذی اور تربیتی اسکیم دوئم کے قومی پورٹل نیٹس دوئم کا آغاز کیا اور تربیت پانے والوں کو 100کروڑ روپے کے وظیفے تقسیم کیے۔

 

تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے نئی دلی میں ڈی بی ٹی  وسیلے سے، کارآموذی اور تربیتی اسکیم دوئم کے قومی پورٹل نیٹس دوئم کا آغاز کیا اور تربیت پانے والوں کو 100کروڑ روپے کے وظیفے تقسیم کیے۔ اِن لوگوں کو اطلاعاتی ٹیکنالوجی، مصنوعات سازی اور آٹوموبیل جیسے مختلف شعبوں میں تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ قدم نوجوانوں کو ہنرمند اور قابل روزگار بنانے پر حکومت کی توجہہ کے مطابق ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ اِس سال کے بجٹ میں بھی ہنرمندی اور روزگار کو فروغ دینے پرکافی زور دیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے سبھی تعلیمی اداروں اور صنعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ NATS دوئم میں شرکت کریں۔

اِس موقع پر UGC کے چیئرمین پروفیسر جگدیش کمار نے حکومت کی اِس پہل کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ پورٹل، وقت کی ضرورت ہے جس سے ملک کو ترقی دینے میں نوجوانوں کو مدد ملے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں