تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج وارانسی کے Namo گھاٹ پر کاشی تمل سنگمم کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ کاشی تمل سنگمم، کثرت میں وحدت کو اجاگر کر رہا ہے اور بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو مستحکم کر رہا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت جناب ایل مروگن نے کہا کہ کاشی تمل سنگمم، آرٹ اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ 10 روزہ اِس پروگرام میں سِدّھا طبی نظام میں Sage Agasthyar کے تعاون، کلاسیکی تمل ادب اور ملک کے ثقافتی اتحاد میں اس کے رول کو اجاگر کیا جائے گا۔ کاشی تمل سنگمم کا مقصد ملک میں علوم کے قدیم ترین اور اہم مراکز تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان صدیوں پرانے روابط کا جشن منانا ہے۔ اِس سال کاشی تمل سنگمم، دو اہم پروگراموں پریاگ میں جاری مہا کمبھ اور ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر میں رام للّا کی پران پرتشٹھا کے جشن کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔
Site Admin | February 15, 2025 9:42 PM
تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج وارانسی کے Namo گھاٹ پر کاشی تمل سنگمم کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا
