مرکزی وزارتِ تعلیم نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسکولوں میں حفاظتی اقدامات اور سیکیورٹی سے متعلق رہنما خطوط- 2021 پر عمل آوری کریں۔ یہ رہنما خطوط، وزارتِ تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی جانب سے POCSO رہنما خطوط سے مطابقت رکھتے ہوئے تیار کیے گیے تھے۔ اِن میں سرکاری، سرکاری امدادی اور خانگی اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے بچوں کی حفاظت اور تحفظ کی جوابدہی طے کرنے کی گنجائشیں موجود ہیں۔اس کے علاوہ یہ رہنما خطوط، حفاظتی تدابیر اختیار کرنے، مختلف فریقوں کی ذمہ داری طے کرنے، اندراج کے طریقہئ کار، متعلقہ قانونی التزامات، امداد و کاؤنسلنگ، اور محفوظ ماحول پر روشنی ڈالتے ہیں۔
Site Admin | August 23, 2024 9:49 PM
تعلیم کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسکولی تحفظ اور سیکیورٹی 2021 کے رہنما خطوط کو نافذ کریں
