ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 20, 2024 9:47 AM

printer

تعلیم کی مرکزی وزارت نے پٹنہ میں NEET (UG) امتحان کے انعقاد میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر بہار پولیس کے اقتصادی جرائم کے شعبے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی

تعلیم کی مرکزی وزارت نے پٹنہ میں NEET (UG) امتحان کے انعقاد میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر بہار پولیس کے اقتصادی جرائم کے شعبے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ NEET (UG) سے وابستہ معاملے میں Grace Marks سے متعلق معاملے پر پہلے ہی کارروائی کی جاچکی ہے۔ وزارت نے یہ بات دہرائی ہے کہ امتحان میں بے ضابطگیوں میں ملوث پائے جانے والے کسی بھی شخص یا تنظیم کو سخت سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
اِس مہینے کے اوائل میں امتحان کے انعقاد سے متعلق ایجنسی نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا تھا کہ وقت ضائع ہونے کی تلافی کیلئے NEET-UG امتحان میں بیٹھنے والے ایک ہزار 563 طلباء کو دیئے گئے Grace Marks کو منسوخ کیا جائے گا اور اِن طلباء کو پھر سے امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں