September 7, 2024 2:45 PM

printer

تعلیم معاشرے میں تبدیلیاں لانے، برائیاں اور غلط رسم و رواج  کو ختم کرنے کا ایک ذریعہ ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ تعلیم معاشرے میں تبدیلیاں لانے، برائیاں اور غلط رسم و رواج ختم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اترپردیش کے شہر گورکھپور میں سینک اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ انہیں گورکھپور سینک اسکول میں آکر خوشی ہوئی ہے کیونکہ وہ خود چتوڑ گڑھ سینک اسکول کے طالب علم رہ چکے ہیں۔ نائب صدرِ جمہوریہ نے نئے تعمیر کئے گئے اسکول کے بنیادی ڈھانچے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اِس سینک اسکول کا شمار بہترین ڈھانچے اور بہترین سہولیات والے اسکولوں میں ہوتا ہے اور یہ ملک کے دوسرے سینک اسکولوں اور فوجی اسکولوں کیلئے ایک مثال ثابت ہوگا۔ نائب صدرِ جمہوریہ نے طلباء سے کہا کہ وہ ناکامی سے نہیں ڈریں بلکہ یہ کامیابی کی شروعات ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کا بھارت ایک بدلا ہوا ملک ہے اور سرکار نے کشمیر سے متعلق دفعہ 370 ختم کرنے جیسے کئی جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جمہوریت ایک سرگرم اور جیتی جاگتی جمہوریت ہے اور پڑوسی ملک سے اس کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گورکھپور ایک تعلیمی مرکز ہے اور یہاں آس پاس کے مغربی بہار، پوروانچل خطے اور نیپال میں رہنے والے تقریباً تین کروڑ افراد کیلئے صحت کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں