تعلیمی سال 2024-25 کیلئے تیسری اور چھٹی کلاس کی خاطر نئی نصابی کتابیں متعارف کی جائیں گی۔ تعلیم کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ نصابی کتابوں کی تیاری آخری مرحلے میں ہے اور تیسری اور چھٹی کلاس کیلئے 9 نصابی کتابیں پہلے ہی دستیاب ہیں، بقیہ 8 کتابیں جلد ہی دستیاب کرادی جائیں گی۔
کَل نئی دلّی میں نصابی کتابوں کی تیاری کے حوالے سے تعلیم سے متعلق تحقیق وتربیت کی قومی کونسل NCERT کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی جانب سے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سکریٹری، NCERT کے ڈائریکٹر اور ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ کے چیئرپرسن کے ساتھ میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔