ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 27, 2024 10:32 AM

printer

تریپورہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔

تریپورہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔ ریاستی سرکار نے تباہ کُن سیلاب سے سڑکوں، پُلوں اور ندی نالوں کو ہونے والے نقصان کا جو تخمینہ لگایا ہے، وہ ایک ہزار 825 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سڑکوں اور پُلوں کے رکھ رکھاؤ کے سالانہ بجٹ کا یہ قریب قریب چھ گنا ہے۔

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانِک ساہا نے اعلان کیا ہے کہ اترپردیش کے اُن کے ہم منصب یوگی آدتیہ ناتھ وزیراعلیٰ کے امدادی فنڈ کے لیے دس کروڑ روپے دیں گے تاکہ قدرتی آفت کی تباہ کاری کے بعد بحالی کے کام کے لیے ریاست کی معاونت کی جا سکے۔ اِس کے علاوہ مختلف تنظیموں، سماجی اداروں، ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں نے سیلاب کے تناظر میں امدادی کوششوں میں ہاتھ بٹاکر مدد کی ہے۔

دوسری طرف تریپورہ سرکار نے مرکزی سرکار سے ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم ریاست بھیجنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا برسرِ موقع جائزہ لے سکے۔ سرِ دست 70 ہزار لوگوں نے امدادی کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں