تریپورہ میں ریاست کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کیلئے بہت سی تنظیموں اور افراد کے شامل ہونے کے ساتھ ہی راحت کارروائیاں تیز ہو رہی ہیں۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی ریاست تریپورہ کو 20 کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔ علاوہ ازیں، بہت سے طبی پیشہ ور افراد اور رضاکار تنظیمیں بھی متاثرہ افراد کی مدد کیلئے جانفشانی سے کام کر رہی ہیں۔ ابھی تک ریاست بھر میں ریاست کے محکمہ صحت کے ذریعے 700 سے زیادہ طبی کیمپ لگائے جاچکے ہیں۔
Site Admin | August 26, 2024 9:44 PM