September 24, 2024 9:56 PM

printer

تریپورہ میں دو ممنوعہ تنظیموں کے 500 سے زیادہ انتہاپسندوں نے اصل دھارے میں واپس آنے کیلئے خودسپردگی کی ہے

تریپورہ میں دو تنظیموں، نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ NLFT اور آل تریپورہ ٹائیگر فورس ATTF کے 500 سے زیادہ انتہا پسندوں نے آج اصل دھارے میں واپسی کیلئے  ریاستی سرکار کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

NLFT اور ATTF کے کاڈروں نے سیپا ہِجالہ ضلعے میں، خودسپردگی کی ایک تقریب میں، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا کے سامنے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود حوالے کر دیا۔ یہ خود سپردگی، سہ فریقی امن معاہدے کے بعد کی گئی ہے، جس پر مرکز، تریپورہ سرکار اور دو تنظیموں نے اِس مہینے کے شروع میں دستخط کیے تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تشدد ترک کرنے کے انتہاپسندوں کے اِس قدم سے، ریاست کی ترقی میں تیزی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے شمالی مشرقی ریاستوں کی بہت سی تنظیموں کے ساتھ مجموعی طور پر 12 معاہدے کیے گئے ہیں، جن کا مقصد خطے میں امن پیدا کرنا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں