August 25, 2024 10:17 PM

printer

تریپورہ میں این ڈی آر ایف کا عملہ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت کا کام انجام دے رہا ہے

تریپورہ میں این ڈی آر ایف کا عملہ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت کا کام انجام دے رہا ہے۔ ریاست میں سیلاب کے پانچویں دن بھی NDRF کی 5 بٹالینیں، جنوبی تریپورہ اور سیپاہِجالا ضلعوں میں بچاؤ اور راحت کا کام کر رہی ہیں۔   یہ ضلعے سیلاب سے شدید طور پر متاثر ہیں۔

آج کے لیے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی، لیکن ریاست کے کسی علاقے سے شدید بارش کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ البتہ مٹّی کے کٹاؤ اور مشکل گزار راستوں کے بارے میں معلومات کے کمی کے سبب، NDRF کو، پھنسے ہوئے لوگوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

سیپاہِجالا ضلعے میں Sonamura ڈویژن کے تحت Battali اور Gharantali گاؤوں میں لوگوں کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے، کیونکہ گومتی اور رودرساگر جھیلوں میں پانی کی سطح لگاتار بڑھ رہی ہے۔ سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے اور لوگوں کے پاس گھروں کے خالی کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ نہیں ہے۔

بہت سی تنظیمیں لوگوں کو مدد اور راحت فراہم کرنے کے لیے آگے آئی ہیں۔ ایسی ہی ایک تنظیم کویت پرواسی فاؤنڈیشن ہے، جو سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔ یہ لوگ یہاں کھانے کی خشک چیزیں فراہم کر رہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں