تریپورہ سرکار نے کل اگرتلہ میں اختتام پذیر دو روزہ Destination تریپورہ بزنس کانکلیو میں تعلیم، حفظانِ صحت، زراعت اور IT کے شعبوں میں 87 نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ 3 ہزار 700 کروڑ روپے کی مالیت کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے کہا کہ ریاستی حکومت، ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے، ملک اور بیرونِ ملک سے نجی سیکٹر کی کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے Incentive کیلکولیٹر پورٹل اور اراضی سے متعلق بینک نظام کا بھی آغاز کیا۔ اراضی سے متعلق بینک نظام سے کمپنیوں کو ریاست میں اپنی صنعتیں قائم کرنے کے لیے مناسب جگہیں تلاش کرنے میں مدد فراہم ہوگی۔ ×