August 29, 2024 9:52 PM

printer

تریپورہ سرکار نے، غیرمتوقع سیلاب کی صورتحال میں ریاست کو قدرتی آفات کا زون قرار دیا ہے

تریپورہ سرکار نے پوری ریاست کو قدرتی آفت سے متاثرہ علاقہ قرار دیا ہے۔ اسی دوران بین وزارتی مرکزی ٹیم IMC، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا بر موقع جائزہ لے رہی ہے۔بین وزارتی مرکزی ٹیم، جو Gomati اور جنوبی تریپورہ ضلعوں میں ہوئے نقصانات کا بر موقع جائزہ لے رہی ہے، کل Khowai اور Sepahijala ضلعوں کا دورہ کرے گی۔ یہ اضلاع بھی بارش اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 32 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی دوران سیلاب کے پانی نے آبی وسائل کو آلودہ کر دیا ہے اور اِس وجہ سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے۔ محکمہئ صحت کی جانب سے صحت کیمپوں کے قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے اور فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانہ لگانے کو یقینی بنانے کیلئے معیاری طریقہئ کار SOP جاری کیے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں