ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 28, 2024 3:22 PM

printer

ترکی کے فوجیوں کو دو سال کیلئے صومالیہ میں تعینات کیا جائے گا

ترکی کی پارلیمنٹ نے صومالیہ میں ترکی کی مسلح افواج کے اہلکاروں کو تعینات کئے جانے سے متعلق ایک تحریک منظور کی ہے۔ ترکی کے فوجیوں کو دو سال کیلئے صومالیہ میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ دہشت گردی اور دیگر خطرات کے خلاف وہاں کی سکیورٹی کوششوں میں معاونت کرسکیں۔

فروری میں ترکی اور صومالیہ کے درمیان دفاعی اور اقتصادی اشتراک سمجھوتہ ہونے کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اِس کا مقصد صومالیہ کی بحری دفاعی صلاحیت کو مستحکم بنانا ہے۔

اِس سے قبل ترکی کی توانائی کی وزارت نے اِس سال تیل اور گیس کی تلاش سے متعلق ایک بحری جہاز صومالیہ کے ساحل پر بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جو دونوں ملکوں کے درمیان ہائیڈرو کاربن اشتراک کا ایک حصہ ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں