ترکیہ کی انتظامیہ نے بدعنوانی اور دہشت گردی سے متعلق ایک معاملے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر استنبول کے میئر Ekram Imamoglu کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملک کی ایک تحقیقاتی ایجنسی Anadolu نے بتایا کہ پراسیکیوٹر نے کاروباریوں اور صحافیوں سمیت تقریباً 100 افراد کے خلاف وارنٹ جاری کئے ہیں۔
Imamoglu کو آج علی الصبح حراست میں لے کر پولیس ہیڈکوارٹر لے جایا گیا۔ انتظامیہ نے استنبول میں چار روز کے لئے مظاہروں پر پابندی لگادی ہے، جو گرفتاریوں کے بعد احتجاج کو روکنے کی ایک واضح کوشش ہے۔
Ekram Imamoglu کو صدر رجب طیب اردغان کا سیاسی حریف سمجھا جاتا ہے۔x