ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 22, 2025 2:54 PM

printer

ترکیہ میں کل آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 76 ہوئی

شمال مغربی ترکیہ کے Bolu صوبے کے Kartalkaya میں ایک SKI Resort کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ میں کم سے کم 76 افراد ہلاک اور 51 دیگر زخمی ہوگئے۔ ترکیہ کے داخلی امور کے وزیر Ali Yerlikaya نے بتایا ہے کہ Kartalkaye کے Mountain-top Resort کے 12 منزلہ Grand Kartal ہوٹل کے ریستوراں میں کَل تقریباً صبح ساڑھے تین بجے آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ احتیاط کے طور پر آس پاس کے ہوٹلوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے اور اس میں ٹھہرے ہوئے لوگوں کو علاقے کے دوسرے مقامات پر ٹھہرا دیا گیا ہے۔ ترکیہ کے وزیر انصاف Yilmaz Tunc نے چھ وکیلوں کی ایک ٹیم کو مقرر کیا ہے جو آگ لگنے کے اس حادثے کی اصل وجہ کی تحقیقات کرے گی۔ آگ کے اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں 9 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اِن لوگوں میں ہوٹل کا مالک بھی شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں