تروینی سنگم میں متعدد اہم شخصیات پوتر ڈبکی لگارہی ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آنے والے دنوں میں مہاکنبھ جائیں گی۔ مہاکنبھ میں مکرسکرانتی، بسنت پنچمی اور مونی اماوسیہ کے موقع پر تین امرت اسنان کے بعد بھی عقیدت مندوں میں کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ سیاست، سنیما اور کھیلوں کی اہم شخصیات بھی تروینی سنگم میں پوتر ڈبکی لگانے کیلئے مسلسل آرہی ہیں۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر، اداکارہ ہیمامالنی، اداکار راج کمار راؤ، سابق کرکٹر سریش رینا، باکسنگ چمپئن وجیندر سنگھ، میری کوم اور بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال نے بھی تروینی سنگم میں پوتر ڈبکی لگائی۔ امکان ہے کہ صدر جمہوریہ درپدی مرمو بھی تروینی سنگم میں پوتر رسوم میں شرکت کرنے کیلئے پیر کے روز پریاگ راج جائیں گی۔ مہاکنبھ 13 جنوری کو شروع ہوا تھا اور 26 فروری تک جاری رہے گا۔
Site Admin | February 8, 2025 3:00 PM
تروینی سنگم میں متعدد اہم شخصیات پوتر ڈبکی لگارہی ہیں
