June 19, 2024 10:19 AM

printer

ترقی یافتہ ملک اُن ملکوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرے جہاں صنعتی انقلاب نہیں آیا ہے: پُشپ کمل دَہل

نیپال کے وزیراعظم پُشپ کمل دَہل پرچنڈ نے ترقی یافتہ ملکوں سے کہاہے کہ وہ اُن ملکوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرے جہاں صنعتی انقلاب نہیں آیا ہے۔ کاٹھمنڈو وادی میں کَل عالمی بینک کی بین الاقوامی ترقیاتی کونسل کی اکیسویں اَحیاء میٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے جناب دَہل نے کہاکہ اُن ملکوں کو رعایت کے طور پر مالی مدد دینا لازمی ہیں، جو صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ہیں، تاکہ وہ امن و خوشحالی کا عالمی مقصد حاصل کرسکیں۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ نیپال کے پاس، سب کی شمولیت والی اقتصادی ترقی کی اُس کی کوششوں کے باوجود، مستقل ترقی کے نشانوں SDGs کو پورا کرنے کیلئے، مالی وسائل، قومی سطح پر طے شدہ تعاون اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں