تحقیقاتی کے مرکزی بیورو CBI نے اپنے جاری آپریشن Chakra Three میں ایک جدید ورچوئل اثاثے اور بُلین صرافہ سے تعاون یافتہ سائبر کرائم نیٹ ورک کو کامیابی کے ساتھ ختم کردیا ہے۔ CBI نے کَل اِس معاملے میں میں ممبئی سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ CBI کے مطابق ملزم2022 سے بیرونِ ممالک سے متاثرین کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ملزم کے رہائشی احاطے میں تلاشی کی کارروائی کے دوران سونے کی 57 اینٹیں، 16 لاکھ روپے نقد، ایک لیپ ٹاپ جو کرپٹو کرنسیوں کے انتظام کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، لاکرز کی تفصیلات اور دیگر مجرمانہ دستاویزات برآمد کی گئیں۔ یہ کارروائی امریکہ کے بیورو آف اِنویسٹی گیشن کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کی گئی۔
Site Admin | September 15, 2024 10:21 AM