ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 20, 2025 2:51 PM

printer

تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی اورِک کو ملک کا سب سے بڑا صنعتی مرکز بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی Auric کو ملک کا سب سے بڑا صنعتی مرکز بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے مراٹھواڑہ خطے کو صنعتی ترقی کے ایک بڑے مرکز کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ آج چھترپتی سمبھاجی نگر میں  نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی میں کاروباریوں کے ساتھ اپنی بات چیت کے اہم نتائج کا اشتراک کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شہر کے بنیادی ڈھانے کو مستحکم کرنے کیلئے تقریباً 7 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اس میں رہائشی علاقوں اور اسپتالوں کی تعمیر نیز کارکنوں اور مقیم افراد کیلئے یونیورسٹیوں کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے علاوہ جدت طرازی کو فروغ دینے اور افرادی قوت کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے ہنر مندی کا ایک مرکز اور ایک اسٹارٹ اَپ اِنکیوبیشن مرکز قائم کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے مراٹھواڑہ کے شاندار اور تاریخی ورثے پر زور دیا اور اس وراثت کو جدید ترقیاتی اقدامات کے ساتھ مربوط کرنے کے اتحادی حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی تیز رفتار ترقی پر بھی روشنی ڈالی، جس کی وجہ سے بی جے پی نے مہاراشٹر، ہریانہ اور حال ہی میں دلّی اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ جناب گوئل نے نئی توانائی اور لگن کے ساتھ ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں