ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 15, 2025 10:14 AM | Piyush goyal Chnnai

printer

تجارت کے مرکزی وزیر اور سینئر BJP رہنماء پیوش گوئل نے کہا ہے کہ پچھلے 10 سال میں اچھی حکمرانی، 10 بنیادی اصولوں پر مبنی رہی ہے۔

تجارت کے مرکزی وزیر اور سینئر BJP رہنماء پیوش گوئل نے کہا ہے کہ پچھلے 10 سال میں اچھی حکمرانی، 10 بنیادی اصولوں پر مبنی رہی ہے۔ چنئی میں ایک تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، حکومت نے ایک فیصلہ کُن قیادت کے تحت کام کاج کیا ہے۔ حکومت نے، بنیادی وجوہات کا تجزیہ کیا ہے، نتیجہ خیز کارروائی کی ہے، قانون اور شفافیت کی بالادستی اور مقررہ وقت پر کاموں کو نمٹانے پر کام کیا ہے، معاملات کو ترجیح دینے، جوابدہی اور قریبی نظر رکھنے پر کام کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور اختراعی فائنانسنگ کو اپنایا ہے، اور سبھی فریقوں کے ساتھ شراکت داری پر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں، نٹراج کے 27 فُٹ اونچے مجسمے سے تمل ناڈو کے مالا مال ثقافتی ورثے کی نمائش ہوتی ہے۔×

VP Chhattisgarh

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، آج چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں قائم، گروگھاسی داس مرکزی یونیورسٹی کے 11 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب دوپہر کو منعقد ہوگی۔

ریاست کے گورنر رَمن ڈِیکا اور وزیر اعلیٰ ویشنو دیوسائی بھی اس تقریب میں موجود رہیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں