تجارت و صنعت کے وزیر، پیوش گوئل آج سے برسلز کے اپنے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیر موصوف نے یوروپی کمیشن برائے تجارت و اقتصادی سیکیورٹی کے کمشنر Maros Sefcovic کے ساتھ اعلی سطح کے مذاکرات بھی کریں گے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران توقع ہے کہ دونوں لیڈر، بھارت یوروپی یونین آزاد تجارت سمجھوتے (FTA) سے متعلق مذاکرات اور دیگر دو طرفہ تجارتی معاملات سمیت وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں رہنما تجارت میں روکاوٹوں کے تناظر میں عالمی اقتصادی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔
یہ میٹنگ FTA مذاکرات کو سیاسی سمت فراہم کرے گی اور تجارتی لحاظ سے اہم مساوی، متوازن، اہم، باہمی مفاد کے سمجھوتوں کے امکانات کو تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
اس موقع پر، تجارت و صنعت کے وزیر کا عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر Ngozi Okonyo Iweala اور بیلجیئم کے خارجی امور، یوروپی امور اور غیر ملکی تجارت کے وزیر Bernard Quintin سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ جناب گوئل بیلجیم کے صنعتی نمائندوں اور بھارتی برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔x