تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ناروے اور بھارت کے درمیان ایک اسٹارٹ اپ رابطہ قائم کرنے کی تجویز رکھی ہے، جیسا کہ دونوں ملکوں نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے مختلف طور طریقوں پر بات چیت کی۔
جناب گوئل نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مختلف قسم کی تشویش کو دور کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ وہ ممبئی میں بھارت۔ناروے تجارتی فورم سے خطاب کر رہے تھے، جس کا اہتمام بھارتی صنعت کی کنفڈریشن نے صنعت اور بیرونِ ملک تجارت کو فروغ دینے کے محکمے کے ساتھ مل کر کیا تھا۔x