ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 22, 2024 9:40 PM

printer

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج، سنگاپور میں Invest India کے نئے دفتر کا افتتاح کیا

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج، سنگاپور میں Invest India کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔ یہ دفتر بھارت میں، سرمایہ کاری کی خواہشمند، خطے کی کمپنیوں کیلئے خصوصی رابطہ مرکز کا کام کرے گا، جس سے مختلف شعبوں میں اشتراک کو فروغ حاصل ہوگا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس مہینے سنگاپور کے اپنے دورے میں یہ دفتر قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سنگاپور میں یہ دفتر، Invest India کا پہلا بیرونِ ملک دفتر ہے۔
جناب گوئل نے اِس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دفتر سنگاپور اور وسیع تر آسیان خطے کے ساتھ، اقتصادی تعاون کو مستحکم بنانے کی ہماری کوششوں میں ایک نیا باب ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے آئندہ مہینوں میں بیرونِ ملک Invest India کے مزید دفاتر کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ عالمی سرمایہ کاروں کو ملک کی متحرک اور ترقی کرتی ہوئی معیشت تک رسائی حاصل ہو۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں